Thursday , January 18 2018
Home / دنیا / ممبئی طرز کے حملے کی سازش ہورہی تھی : یوکے پراسکیوٹر

ممبئی طرز کے حملے کی سازش ہورہی تھی : یوکے پراسکیوٹر

لندن۔14 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )ایک 26 سالہ مشتبہ دہشت گرد جس کے خلاف موجودہ طورپر مقدمہ زیردوراں ہے ، برطانیہ میں 2008 ء کے ممبئی نوعیت کے دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کررہا تھا ، ایک برطانوی عدالت کو آج یہ بات بتائی گئی ۔ پراسکیوٹر رچرڈ ویٹم نے اولڈ بیلی کورٹ کو بتایا کہ ترک نژاد برطانوی شہری ایرل انسیدال مختلف حملوں کے بارے میں م

لندن۔14 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )ایک 26 سالہ مشتبہ دہشت گرد جس کے خلاف موجودہ طورپر مقدمہ زیردوراں ہے ، برطانیہ میں 2008 ء کے ممبئی نوعیت کے دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کررہا تھا ، ایک برطانوی عدالت کو آج یہ بات بتائی گئی ۔ پراسکیوٹر رچرڈ ویٹم نے اولڈ بیلی کورٹ کو بتایا کہ ترک نژاد برطانوی شہری ایرل انسیدال مختلف حملوں کے بارے میں منصوبہ بنارہا تھا جن میں اندھا دھند ہلاکتیں شامل ہیں۔ انھوں نے کہاکہ اس مشتبہ شخص کے پاس سابق وزیراعظم ٹونی بلیر اور اُن کی اہلیہ چیری کا پتہ بھی اپنی کار میں پایا گیا۔

TOPPOPULARRECENT