Monday , November 19 2018
Home / ہندوستان / ممبئی: فلیٹ میں آتشزدگی ، 65 سالہ خاتون جل کر فوت

ممبئی: فلیٹ میں آتشزدگی ، 65 سالہ خاتون جل کر فوت

ممبئی7نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی ممبئی کے علاقہ گرانٹ روڈ پر واقع اگست کرانتی مارگ پر ایک عمارت کی تیسری منزل پر ایک فلیٹ میں آتشزدگی کے نتیجے میں ایک 65َّٓسالہ خاتون جل کر ہلاک ہوگئی۔ بی ایم سی حادثاتی کنٹرول روم سے موصولہ اطلاع کے مطابق متاثرہ پارسی خاتون کی شناخت نرگس کنگا کے طورپر ہوئی ہے۔ حادثہ کے وقت وہ گھر میں اکیلی تھی۔ بی ایم سی ذرائع کے مطابق آگ چھ منزل کی نرمل نواس نامی عمارت کی تیسری منزل کے فلیٹ میں صبح سویرے 4بجے لگی اور اس پر پانچ گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پایا جاسکا ۔

TOPPOPULARRECENT