Saturday , June 23 2018
Home / ہندوستان / ممبئی :مہاراشٹر کالج کی گولڈن جوبلی تقریب کا منصوبہ

ممبئی :مہاراشٹر کالج کی گولڈن جوبلی تقریب کا منصوبہ

ممبئی11،جنوری (سیاست ڈاٹ کام )عروس البلاد میں جنوبی ممبئی کے مسلم اکثریتی علاقہ ناگپاڑہ اور مدنپورہ میں واقع مشہورمہاراشٹر کالج کی نصف صدی مکمل ہونے پر گولڈن جوبلی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے اور 24دسمبر کی شب مہاراشٹر کالج المنائی ایسوسی ایشن نے شاندار مشاعرہ کا انعقادوائی ایم سی اے محمد حسین پلے گراونڈ پر کیا جبکہ مہاراشٹر کالج انتظامیہ نے بھی پچاس سال مکمل ہونے پر ایک تقریب نہروسینٹر میں منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں سابق چیف منسٹر اور این سی پی سربراہ شردپوار مہمان خصوصی کے طورپر شرکت کریں گے ۔مہاراشٹر کالج کے پرنسپل ڈاکٹر سراج الدین چوگلے نے مطلع کیاہے کہ پیر 15جنوری کو جنوبی ممبئی کے نہروسینٹر آیڈیٹوریم میں منعقد ہونے والی گولڈن جوبلی تقریب کی صدارت پدم شری فاطمہ زکریا کریں گی اور پدم وبھوشن شردپوار اس تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے ۔جوکہ این سی پی لیڈر اور سابق وزیراعلیٰ اور مرکزی وزیر ہیں۔

TOPPOPULARRECENT