Monday , November 20 2017
Home / Top Stories / ممبئی میٹروپولیٹن علاقہ میں چار دن سے بارش کا سلسلہ جاری

ممبئی میٹروپولیٹن علاقہ میں چار دن سے بارش کا سلسلہ جاری

ممبئی 18 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) ممبئی میٹروپولیٹن علاقہ میں مسلسل چوتھے دن بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا جبکہ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سانتا کروز اور قلابہ اسٹیشنوں میں 100 ملی میٹر سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے ۔ محکمہ نے بتایا کہ بارش کے تعلق سے جو اعداد و شمار ہیں وہ 17 جولائی کی صبح 8 بجے سے 18 جولائی کی صبح 8 بجے کے درمیان ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ ڈائرکٹر محکمہ موسمیات سنیل کامبلے نے بتایا کہ سانتا کروڑ اسٹیشن میں 163 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ قلابہ اسٹیشن میں 107 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے ۔ محکمہ موسمیات پونے نے کونکن ‘ مراٹھواڑہ ‘ وسطی مہاراشٹرا اور ودربھا میں کچھ مقامات پر بھاری بارش کی پیش قیاسی بھی کی ہے ۔ کامبلے نے بتایا کہ گذشتہ چار دن کے دوران بارش کی صورتحال بہترین ہے ۔ ساحلی کونکن علاقہ میں گذشتہ چار دن سے زیادہ بارش ہو رہی ہے ۔ وسطی مہاراشٹرا میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ ممبئی کے مضافاتی علاقوں میں بھی اچھی بارش ہو رہی ہے اور ان علاقوں میں جملہ بارش 173 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے ۔ مہابلیشور میں 149 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔

TOPPOPULARRECENT