Saturday , November 25 2017
Home / ہندوستان / ممبئی میں آر ٹی آئی کا رکن کا قتل، 2 افراد بشمول سابق کارپوریٹر گرفتار

ممبئی میں آر ٹی آئی کا رکن کا قتل، 2 افراد بشمول سابق کارپوریٹر گرفتار

ممبئی ۔ 17 ۔ اکٹوبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : ممبئی پولیس نے آج ایک 72 سالہ آر ٹی ائی کارکن کے قتل کے سلسلہ میں 2 افراد بشمول ایک سابق کارپوریٹر کو گرفتار کرلیا ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس اشوک دودھے نے بتایا کہ امجد خاں ( 53 سال ) اور ان کے والد رزاق خاں کو آج صبح بھوپندرا ویرا کے قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ۔ رزاق سابق میں بیربرہن ممبئی کارپوریشن کا کارپوریٹر تھا ۔ بظاہر یہ واقعہ اراضی کے تنازعہ کا معلوم ہوتا ہے جس کے باعث خاں نے ویرا کا قتل کیا ہوگا ۔ رزاق خاں ، علاقہ سانتاکروز سے کانگریس کے سابق کارپوریٹر ہیں ۔ واضح رہے کہ بھوپندرا ویرا جو کہ علاقہ کالینا اور قرب و جوار میں لینڈ مافیا ، غیر مجاز تعمیرات اور قبضوں کے خلاف جدوجہد کررہے تھے ہفتہ کی شب اس وقت قریب سے گولی مار کر ہلاک کردیا گیا جب وہ سب اربن سانتاکروز میں واقع اپنے مکان میں ٹی وی دیکھ رہے تھے ۔ کیس کی تحقیقات سے وابستہ ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ شوٹر نے سیلنسر کا استعمال کیا ہوگا کیوں کہ مقتول کی بیوی مکان میں ہونے کے باوجود فائرنگ کی کوئی آواز نہیں آئی ۔

TOPPOPULARRECENT