Thursday , April 26 2018
Home / ہندوستان / ممبئی میں اسکول ڈراپ آؤٹ کی روک تھام کیلئے مسلم معاشرہ کی بیداری مہم

ممبئی میں اسکول ڈراپ آؤٹ کی روک تھام کیلئے مسلم معاشرہ کی بیداری مہم

ممبئی8فروری(سیاست ڈاٹ کام )ممبئی کے مسلم اکثریتی اور پسماندہ علاقوں میں مسلمانوں میں اسکولی تعلیم کو یقینی بنانے اور ڈراپ آؤٹ کی روک تھام کے لیے شہر کے مختلف شعبوں اور میدانوں میں سرگرم شخصیتوں نے مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک مشاورتی اجلاس میں فیصلہ کیا کہ تعلیمی بیداری کی مذکورہ مہم کو شہر بھر میں چلائی جائے گی اور اس کا آغاز وسطی ممبئی کے شیخ مصری انٹاپ ہل علاقے سے کی گئی ہے ۔مذکورہ اجلاس حاجی اسماعیل حاجی الانا میونسپل اسکول کی نئی عمارت میں سوشل گروپس نائٹ اسکول کی منتقلی کے سلسلہ میں گروپس کے عہدیداران کے مدعوکیے جانے پر شہر اور مقامی معززین نے شرکت کی جوکہ مختلف شعبہ جات میں سرگرم ہیں،مقامی کارپوریٹر صفیان احمد ونو کے مہمان خصوصی طورپر شرکت کی جبکہ سوشل گروپس کے چیف انچارج اور خازن امیر پے جے ،کارگزار صدراور صحافی جاوید جمال الدین ،جنرل سکریٹری سلیم الوارے ،طیب درویش ،طاہر شیخ ،کلیم شیخ اور تاج الدین وغیرہ نے شرکت کی اور اس بات کا عز م کیا کہ مسلم علاقوں میں جن کی تعداد میں ممبئی میں 21سے زائد ہے ،اسکول کی سطح پر ڈراپ آؤٹ کو روکا جائے اور لڑکیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ جائے تاکہ وہ کم از کم ہائی اسکول کی تعلیم مکمل کرلیں۔اس موقع پر جاوید جمال الدین نے اس میٹنگ کے اغراض ومقاصد بیان کیے اور نظامت بھی کی ۔

TOPPOPULARRECENT