Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / ممبئی میں آٹھ نئے نائیٹ شیلٹرس کے قیام کا اعلان

ممبئی میں آٹھ نئے نائیٹ شیلٹرس کے قیام کا اعلان

ممبئی 11 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ممبئی میں بلدیہ کی جانب سے بے گھر افراد اور مسائل کا شکار بچوں کیلئے آٹھ نئے نائیٹ شیلٹرس قائم کئے جائیں گے ۔ برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن کے ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی ۔ عہدیدار نے اپنے ایک اعلامیہ میں بتایا کہ یہ نائیٹ شیلٹرس ورلی ‘ دھراوی ‘ مہا لکشمی ‘ اندھیری ‘ ملاڈ اور کچھ دوسرے مقامات پر قائم کئے جائیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ نائیٹ شیلٹرس تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ مردم شماری 2011 کے مطابق ممبئی میں زائد از 57,000 افراد بے گھر ہیں جبکہ فی الحال کھیت واڑی ‘ کاماٹی پورہ ‘ باندرہ ‘ اندھیری ‘ ملا؛ ‘ بوریویلی اور ماٹونگا میں صرف آٹھ نائیٹ شیلٹرس کام کر رہے ہیں۔ بمبئی ہائیکورٹ نے جاریہ سال جولائی میں شہر میں نائیٹ شیلٹرس کی حالت زار پر برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا ۔ عدالت میں اس سلسلہ میں مفاد عامہ کی ایک درخواست دائر کی گئی تھی ۔ بی ایم سی نے عدالت کی سرزنش کے بعد اس سلسلہ میں ضروری اقدامات کرنے کا تیقن دیا تھا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان آٹھ نئے نائیٹ شیلٹرس کے قیام کے بعد بلدیہ یہاں مزید 550 بے گھر بچوں کو راتوں میں قیام کی سہولت فراہم کرنے میں کامیاب ہوگی ۔ بی ایم سی کو شہر میں بے گھر افراد کیلئے خاطر خواہ تعداد میں نائیٹ شیلٹرس فراہم نہ کرنے پر حقوق انسانی کارکنوں کی تنقیدوں کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا ۔ ان کارکنوں کا کہنا ہے کہ یہاں نائیٹ شیلٹرس کی تعداد میں مزید اضافہ کی ضرورت ہے ۔

TOPPOPULARRECENT