Sunday , December 17 2017
Home / ہندوستان / ممبئی میں ایک بار پھر شدید بارش، بلدیہ چوکس

ممبئی میں ایک بار پھر شدید بارش، بلدیہ چوکس

ممبئی۔ 19 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی اور مضافاتی علاقوں میں آج دوپہر موسلادھار بارش نے ایک بار پھر شہر کو جل تھل کردیا تاہم اس بار کسی بھی علاقہ کے زیرآب آنے اور ٹرانسپورٹ نظام کے درہم برہم ہونے کی کوئی اطلاع نہیں۔ یاد رہے کہ 29 اگست کو ممبئی شہر میں 300 ملی میٹر بارش ہوئی تھی جس نے ممبئی کے شہریوں کو خوف زدہ کردیا تھا اور انہیں 26 جولائی 2005ء کی طوفانی بارش یاد آگئی تھی۔ اتوار کو ہی محکمہ موسمیات نے ممبئی شہر میں شدید بارش کی پیش قیاسی کی تھی تاہم اس وقت اتنی شدید بارش نہیں ہوئی تھی، لیکن آج صبح مطلع ابر آلود تھا اور دوپہر تک شدید بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا ۔ خصوصی طور پر جنوبی ممبئی، بوریولی ، کاندیولی، اندھیری اور بھانڈوپ کے علاقوں میں شدید بارش ہوئی۔ اب تک شہر کے کسی علاقہ سے کسی حادثہ کی اطلاع نہیں ہے۔ برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن ڈیساسٹر مینجمنٹ سیل کے آفیسر نے یہ بات بتائی۔ قلابہ آبزرویٹری کی اطلاع کے مطابق شمالی کوکن بشمول ممبئی اور پڑوسی علاقوں میں مزید بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT