Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / ممبئی میں بارش،16 طیاروں کا رُخ شمس آباد ایر پورٹ کو موڑ دیا گیا

ممبئی میں بارش،16 طیاروں کا رُخ شمس آباد ایر پورٹ کو موڑ دیا گیا

حیدرآباد۔/20ستمبر، ( این ایس ایس ) ممبئی میں گذشتہ شب موسلا دھار بارش کے سبب اس شہر پہنچنے والے 16 طیاروں کا رُخ شمس آباد کے راجیو گاندھی انٹر نیشنل ایرپورٹ کی طرف موڑ دیا گیا۔ ذرائع نے کہا کہ بارش کے سبب منگل کی رات دیر گئے ممبئی انٹرنیشنل ایرپورٹ کا اصل رن وے بند کردیا گیا تھا کیونکہ وہاں ایک اندرون ملک پرواز کرنے والا طیارہ لینڈنگ کے دوران کیچڑ میں اُتر گیا تھا۔ بعد ازاں اس کے ایر لائنس ادارہ نے ایر پورٹ پر پھنس جانے والے مسافرین کے قیام کیلئے متبادل انتظامات کئے تھے۔ غیر متوقع طور پر دیگر طیاروں کی آمد کے پیش نظر شمس آباد ایر پورٹ کے حکام نے بروقت متبادل انتظامات کئے جس کے نتیجہ میں ان طیاروں کی آمدورفت اطمینان بخش رہی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT