Thursday , June 21 2018
Home / ہندوستان / ممبئی میں بال ٹھاکرے کی یادگار کی تعمیر کیلئے اراضیات کی نشاندہی

ممبئی میں بال ٹھاکرے کی یادگار کی تعمیر کیلئے اراضیات کی نشاندہی

ممبئی ۔ 12 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : شیوسینا بانی آنجہانی بال ٹھاکرے کی یادگار تعمیر کے لیے مناسب اراضی کی نشاندہی کرنے حکومت مہاراشٹرا کی قائم کردہ کمیٹی نے جریزہ نما شہر میں 6 پلاٹس کی ایک فہرست کو قطعیت دیدی ہے ۔ چیف سکریٹری سوادھین کشتریہ نے بتایاکہ بالا صاحب کی یادگار کی تعمیر کے لیے فی الحال 6 پلاٹس کی نشاندہی کی گئی ہے لیکن قطع

ممبئی ۔ 12 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : شیوسینا بانی آنجہانی بال ٹھاکرے کی یادگار تعمیر کے لیے مناسب اراضی کی نشاندہی کرنے حکومت مہاراشٹرا کی قائم کردہ کمیٹی نے جریزہ نما شہر میں 6 پلاٹس کی ایک فہرست کو قطعیت دیدی ہے ۔ چیف سکریٹری سوادھین کشتریہ نے بتایاکہ بالا صاحب کی یادگار کی تعمیر کے لیے فی الحال 6 پلاٹس کی نشاندہی کی گئی ہے لیکن قطعی فیصلہ نہیں کیا گیا ۔ اس خصوص میں چیف منسٹر کی سطح پر مزید مذاکرات کی ضرورت ہے ۔ جس میں سرکاری عہدیداروں اور عوامی لیڈروں کو بھی مدعو کیا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ تمام پلاٹس شہر ممبئی میں واقع ہے جس میں 2 پلاٹس شیواجی پارک میں مئیر کے بنگلہ سے متصل ہے اور 2 پلاٹس وڈالا میں آئی میکس تھیٹر کے قریب واقع ہے اور باقیماندہ پلاٹس علاقہ پرلے میں ہیں ۔ اور حکومت تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کرنے کے بعد یادگار کے قیام پر فیصلہ کرے گی ۔

TOPPOPULARRECENT