Wednesday , September 19 2018
Home / ہندوستان / ممبئی میں برسر عام بوسہ بازی ، پونم پانڈے گرفتار

ممبئی میں برسر عام بوسہ بازی ، پونم پانڈے گرفتار

ممبئی 3 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ اور ماڈل پونم پانڈے کو جمعہ کی شب رات دیر گئے اُس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ ممبئی کے مضافاتی علاقہ میرا روڈ پر برسر عام مبینہ بوسہ بازی میں مصروف تھیں۔ اِس کیس کی تحقیقات کرنے والے ایک عہدیدار نے بتایا کہ پولیس کو ایک شکایت موصول ہوئی کہ پارک کے قریب دو افراد مبینہ طور پر مخرب اخلاق حرکتیں ک

ممبئی 3 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ اور ماڈل پونم پانڈے کو جمعہ کی شب رات دیر گئے اُس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ ممبئی کے مضافاتی علاقہ میرا روڈ پر برسر عام مبینہ بوسہ بازی میں مصروف تھیں۔ اِس کیس کی تحقیقات کرنے والے ایک عہدیدار نے بتایا کہ پولیس کو ایک شکایت موصول ہوئی کہ پارک کے قریب دو افراد مبینہ طور پر مخرب اخلاق حرکتیں کررہے ہیں، جب اس علاقہ کو پولیس ٹیم پہونچی تو پتہ چلا کہ پارک کے قریب ایک کار کھڑی ہوئی ہے اور اُس کے باہر پونم پانڈے بوسہ بازی کررہی تھیں۔ ان کے اطراف چھوٹا سا ہجوم جمع ہوگیا تھا۔ انھیں پولیس اسٹیشن لایا گیا اور کھلے عام مخرب اخلاق حرکتیں کرنے پر مہاراشٹرا پولیس ایکٹ کی دفعہ 110 اور 117 کے تحت کیس درج کیا گیا۔ پولیس نے انھیں سخت وارننگ دے کر رہا کردیا۔ پونم پانڈے اُس وقت سرخیوں میں چھا گئی تھیں جب اُنھوں نے 2011 ء کرکٹ ورلڈکپ کے دوران اعلان کیا تھا کہ اگر ہندوستانی ٹیم نے ٹروفی جیت لی تو وہ برہنہ ہوجائیں گی۔

TOPPOPULARRECENT