Sunday , November 19 2017
Home / ہندوستان / ممبئی میں برقعہ ہٹانے کی ہدایت پر مسلم ٹیچر مستعفی

ممبئی میں برقعہ ہٹانے کی ہدایت پر مسلم ٹیچر مستعفی

ممبئی ۔ /10 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی کے نیم مضافاتی علاقہ کرلہ کے ایک اسکول میں کام کرنے والی ایک ٹیچر پر الزام عائد کیا ہے کہ ایک نو مقرر شدہ سینئر کی طرف سے جاری ہدایات سے اس کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہونچی ہے ۔ 25 سالہ مبینہ خاں نازنین نے چہارشنبہ کو ٹیچر کی ملازمت سے استعفی دیا اور کہا کہ اس کے ایک سینئر نے کلاسوں میں تدریس کے دوران چہرہ سے برقعہ یا حجاب ہٹانے کیلئے مجبور کیا تھا ۔ ٹیچر نے کہا کہ وہ اپنے مذہبی جذبات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتی تھی ۔ تاہم اسکول انتظامیہ نے تاحال اس کا استعفی قبول نہیں کیا ہے اور کہا کہ آئندہ ہفتہ فیصلہ کیا جائے گا ۔ نازنین نے جو انفارمیشن کمیونیکیشن ٹکنالوجی پڑھایا کرتی ہیں اعتراف کیا کہ دیگر مسلم ٹیچرس کلاسوں میں تدریس کے وقت اپنے برقعے ہٹایا کرتی ہیں لیکن وہ کسی بھی قیمت پر اس ضمن میں کوئی سمجھوتہ کرنے تیار نہیں ہے ۔
تیاگی سی بی آئی کی تحویل میں
نئی دہلی ۔ /10 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) انڈین ایرفور س کے سابق سربراہ ایس پی تیاگی اور دیگر دو کو اگسٹاویسٹ لینڈ وی وی آئی پی ہیلی کاپٹرس کی معاملت میں 450 کروڑ روپئے کی رشوت ستانی کے ایک مقدمہ میں چار دن کیلئے سی بی آئی کی تحویل میں دیدیا گیا ۔ قبل ازیں سی بی آئی نے کہا تھا کہ بین الاقوامی اثرات کی حامل ایک انتہائی بڑی سازش کو بے نقاب کرنے کیلئے ان لوگوں سے پوچھ گچھ ضروری ہے

TOPPOPULARRECENT