Thursday , August 16 2018
Home / ہندوستان / ممبئی میں بکرے کے گوشت کی دکان سے بیف ضبط

ممبئی میں بکرے کے گوشت کی دکان سے بیف ضبط

ممبئی۔/12مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) پولیس نے آج ممبئی کے علاقہ ورلی میں ایک میٹ شاپ پر دھاوا کرکے بیف ضبط کرلیا جو کہ غیر قانونی طریقہ سے فروخت کیا جارہا تھا۔ مہاراشٹرا میں ماہ مارچ سے قانون تحفظ مویشیان نافذ کیا گیا ہے جس کے تحت گائے، بیل اور بھیڑوں کے ذبیحہ اور اس کے گوشت کے استعمال اور رکھنے پر پابندی عائد ہے۔ تحفظ گاؤ کیلئے سرگرم بعض تن

ممبئی۔/12مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) پولیس نے آج ممبئی کے علاقہ ورلی میں ایک میٹ شاپ پر دھاوا کرکے بیف ضبط کرلیا جو کہ غیر قانونی طریقہ سے فروخت کیا جارہا تھا۔ مہاراشٹرا میں ماہ مارچ سے قانون تحفظ مویشیان نافذ کیا گیا ہے جس کے تحت گائے، بیل اور بھیڑوں کے ذبیحہ اور اس کے گوشت کے استعمال اور رکھنے پر پابندی عائد ہے۔ تحفظ گاؤ کیلئے سرگرم بعض تنظیموں کے کارکنوں نے مقامی افراد کی مخبری پر آج صبح ورلی پولیس کو مطلع کیا گیا تھا کہ اس علاقہ میں غیر قانونی طریقہ سے بیف فروخت کیا جارہا ہے۔ جس پر پولیس نے ایک دکان پر دھاوا کیا تھا۔ سینئر انسپکٹر پولیس ونئے کلکرنی نے بتایا کہ دکان سے ضبط کردہ گوشت ویٹرنری ڈاکٹر کے پاس روانہ کردیا گیا تاکہ یہ پتہ چلایا جائے کہ آیا یہ گائے کا گوشت ہے یا نہیں؟ایک اور پولیس آفیسر نے نام مخفی رکھنے کی شرط پر بتایا کہ مذکورہ دکان پر لائسنس نہیں تھا جس کے خلاف ضروری کارروائی کی جارہی ہے ۔ دریں اثناء بھارتیہ گوونش رکھشنا سموردھن پریشد کے رکن شرد گپتا جنہوں نے پولیس میں شکایت درج کروائی ہے بتایا کہ گزشتہ کئی سالوں سے یہاں گوشت فروخت کیا جارہا ہے۔ گوکہ حکومت نے پابندی عائد کردی ہے ، اب وقت آگیا ہے کہ پولیس غیر قانونی کاروبار کے خلاف سخت کارروائی کرے۔

TOPPOPULARRECENT