Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / ممبئی میں بھی طاق ۔ جفت اسکیم کیلئے درخواست

ممبئی میں بھی طاق ۔ جفت اسکیم کیلئے درخواست

ممبئی 15 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) بمبے ہائیکورٹ نے آج حکومت مہاراشٹرا اور بریہن ممبئی میونسپل کارپوریشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مفاد عامہ کی ایک درخواست پر جواب طلب کیا ہے ۔ اس درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ دہلی میں جس طرح گاڑیوں سے آلودگی پر قابو پانے طاق ۔ جفت اسکیم شروع کی گئی تھی اسی طرح ممبئی میں بھی اسکیم شروع کرنے کی ہدایت دی جائے ۔ ریاستی حکومت اور بی ایم سی کے علاوہ جسٹس وی ایم کناڈے اور ریوتی موہیتی ڈیرے پر مشتمل بنچ کی جانب سے مہاراشٹرا پولیوشن کنٹرول بورڈ اور آر ٹی اے دفتر کو بھی نوٹس جاری کی گئی ہے ۔ حکام سے کہا گیا ہے کہ وہ اندرون دو یوم اپنا جواب داخل کریں جس کے بعد عدالت کی جانب سے مفاد عامہ کی درخواست میں اجاگر کئے گئے تمام پہلووں کا جائزہ لیا جائیگا ۔ چینائی میںآئے حالیہ سیلاب کا حوالہ دیتے ہوئے عدالت نے کہا کہ چینائی میں جو صورتحال ہوئی وہ غیر منصوبہ بند تعمیرات کی وجہ سے تھی ۔ ممبئی میں بھی زیادہ تر اراضیات پر اسی طرح کی تعمیرات کی جا رہی ہیں۔ ممبئی کو بھی مستقبل میں ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT