Saturday , November 17 2018
Home / ہندوستان / ممبئی میں زبردست آتشزدگی، متعلقہ رکن اسمبلی کو آتشزدگی کی وجہ سلنڈر دھماکہ ہونے کا اندیشہ

ممبئی میں زبردست آتشزدگی، متعلقہ رکن اسمبلی کو آتشزدگی کی وجہ سلنڈر دھماکہ ہونے کا اندیشہ

ممبئی ۔ 30 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک زبردست آتشزدگی کی واردات ممبئی کے جھونپڑ پٹی علاقہ باندرا میں پیش آئی لیکن ایک بڑے سانحہ کو ٹال دیا گیا جبکہ جھونپڑ پٹی کے رہنے والے بروقت بچ کر باہر نکلنے میںکامیاب ہوگئے۔ اس واقعہ میں سوائے دو خواتین کے بیہوش ہوکر گرجانے کے کوئی دوسرا ناخوشگوار پیش نہیں آیا۔ مبینہ طور پر دونوں خواتین صدمہ کے احساس سے بیہوش ہوگئی تھیں۔ آتشزدگی کی حقیقی وجہ دریافت کرنے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔ عہدیدار کے بموجب مقامی رکن اسمبلی بی جے پی نے سلنڈر دھماکہ کو اس واقعہ کی وجہ قرار دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT