Wednesday , November 22 2017
Home / ہندوستان / ممبئی میں ساہوکار کا قتل

ممبئی میں ساہوکار کا قتل

ممبئی ۔ 20 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سب اربن ملاڈ میں مالیاتی تنازعہ پر ایک 37 سالہ شخص کا قتل کردیا گیا ۔ پو لیس نے بتایا کہ علاقہ قاسم باغ کا ساکن فلپ نادر سود پر قرض فراہم کرتا تھا ۔ کل شام 8.30 بجے ایک شخص گنیش منڈیکر نے رقم کی واپسی کا جھانسہ دیتے ہوئے نادر کو ایک مقام پر ط لب کیا اور اپنے دیگر 2 ساتھیوں کی مدد سے نادر کا قتل کردیا ۔ پولیس نے گنیش کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر 2 ملزمین بالو تروج اور شریکانت کامبلے کی تلاشی شروع کردی ہے۔

TOPPOPULARRECENT