Saturday , November 25 2017
Home / ہندوستان / ممبئی میں سب اربن ٹرین پٹری سے اُتر گئی ، 6 مسافرین زخمی

ممبئی میں سب اربن ٹرین پٹری سے اُتر گئی ، 6 مسافرین زخمی

ممبئی 25 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ایک سب اربن ٹرین کے 4 کوچس آج ہاربر لائن پر ماہیم اسٹیشن کے قریب پٹری سے اُتر گئی جس کے نتیجے میں 6 مسافرین زخمی ہوئے اور وڈالا ۔ اندھیری سیکشن پر ریل ٹریفک متاثر ہوئی۔ وڈالا ریلوے پولیس اسٹیشن کے سینئر انسپکٹر آئی بی سروڈے نے کہاکہ زخمیوںمیں 4 خواتین شامل ہیں۔ تمام 6 مسافرین کو سائن ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا ہے۔ یہ لوکل ٹرین چھترپتی شیواجی ٹرمنس سے روانہ ہوئی تھی اور اندھیری اسٹیشن کی طرف گامزن تھی کہ ماہیم کے قریب کچھ تکنیکی مسئلہ پیدا ہوا اور ٹرین پٹری سے اُتر گئی۔

TOPPOPULARRECENT