Friday , December 15 2017
Home / Top Stories / ممبئی میں سہ منزلہ عمارت منہدم، 8 ہلاکتیں

ممبئی میں سہ منزلہ عمارت منہدم، 8 ہلاکتیں

ممبئی ۔ 25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایک سہ منزلہ رہائشی عمارت آج یہاں سب اربن گھاٹ کوپر میں منہدم ہوگئی جس کے نتیجہ میں کم از کم 8 افراد ہلاک ہوگئے اور کئی دیگر ملبہ میں پھنسے ہیں، بلدی عہدیدار نے یہ بات بتائی۔ اس حادثہ میں کم از کم 10 افراد زخمی بھی ہوئے۔ تلاشی کا کام آخری اطلاعات تک جاری تھا تاکہ کنکریٹ کے ملبہ کے نیچے ممکنہ طور پر پھنسے لوگوں کو بچایا جاسکے۔ عینی شاہدین نے کہا کہ چار افراد کو عمارت کے ملبہ سے نکالا گیا اور دواخانہ پہنچایا گیا۔ گھاٹ کوپر کے دامودر پارک علاقہ میں واقع یہ عمارت آج صبح گر گئی جہاں تقریباً 15 خاندان رہتے تھے۔ ان میں سے اکثر ملبہ میں پھنس گئے جن میں سے زیادہ تر ضعیف اور خواتین بتائے جاتے ہیں۔بریہن ممبئی کارپوریشن کے ایک عہدیدار نے کہا کہ بلدی ادارہ کے کنٹرول روم کو صبح تقریباً 10:45 بجے اس حادثہ کے تعلق سے فون پر اطلاع موصول ہوئی۔ فائر انجنس، ایک ریسکیو ویان اور ایمبولنس گاڑیوں کو فوری مقام حادثہ بھیجا گیا۔ ایک مقامی مکین نے بتایا کہ یہ 35 سال پرانی عمارت تھی اور صبح بڑی زور کی آواز کے ساتھ منہدم ہوگئی ، جس پر آس پاس والوں نے باور کیا کہ شاید بجلی گری ہے۔

TOPPOPULARRECENT