Friday , October 19 2018
Home / ہندوستان / ممبئی میں شیوسینا رکن اسمبلی تلوار سے حملہ میں بال بال بچ گئے

ممبئی میں شیوسینا رکن اسمبلی تلوار سے حملہ میں بال بال بچ گئے

ممبئی۔ 13 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی پولیس نے کہا ہے کہ شیوسینا کے رکن اسمبلی تکا رام کاٹے پر جمعہ کو رات دیر گئے ممبئی کے نیم مضافاتی علاقہ مانخورد میں چند افراد کے ایک گروپ تمام حملہ کردیا۔ حملہ آوروں میں ایک شخص تلوار سے لیس تھا۔ لنکا رام کاٹے اگرچہ اس حملے میں بال بال بچ گئے لیکن ان کا ایک حامی حملے کو روکنے کی کوشش میں زخمی ہوگیا۔ چھٹویں زون کے ڈپٹی کمشنر پولیس شہاجی اماپ نے یہ تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ حملہ اس وقت ہوا جب انو شکتی نگر کے رکن اسمبلی کاٹے اپنے باڈی گارڈس اور حامیوں کے ساتھ نوراتری تقاریب میں شرکت کے بعد اس علاقہ سے واپس ہورہے تھے۔ اماپ نے کہا کہ عوام کے ایک گروپ نے رکن اسمبلی پر حملے کی کوشش کی لیکن ان کے باڈی گارڈس اور حامیوں نے حملے کو روک دیا۔ رکن اسمبلی کے ایک حامی کو جو اس واقعہ میں زخمی ہوا ہے۔ دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ اس کی حالت خطرہ سے باہر ہے۔ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جنہیں پکڑنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT