Wednesday , August 15 2018
Home / ہندوستان / ممبئی میں عمارتوں کی چھت تک لفٹ کی منظوری

ممبئی میں عمارتوں کی چھت تک لفٹ کی منظوری

ممبئی ۔ 21 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ممبئی میونسپل کارپوریشن نے عروس البلاد میں فلک بوس عمارتوں کی چھتوں تک لفٹ لیجانے کی منظوری دیدی ہے جس کا ایک عرصے سے مکین مطالبہ کررہے ہیں،اس کی وجہ سے عمررسیدہ اور معذورمکینوں کو آسانی ہوگی جوکہ عمارت کی چھت پر وقت گزارنا چاہتے ہیں۔بی ایم سی کے ڈی سی آر شعبہ نے کہاہے کہ چھت تک لفٹ کی تعمیر کا مطالبہ عرصے سے جاری تھا اور زینہ سے ضعیف اور معذور افراد کو دشواری پیش آتی تھی ،اس سے میونسپل کارپوریشن کے عمارتوں کی منظوردینے والہ شعبہ نے اس کی اجازت دے دی ہے ۔لیکن لفٹ کو چھت تک کرنے سے پہلے عمارتوں کی بنیاد اور ڈھانچے کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔میونسپل کمشنر نے کہا کہ لفٹ کو چھت جانے کی اجازت دے دی گئی ،لیکن چھت میں کچھ تعمیر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT