Friday , November 24 2017
Home / ہندوستان / ممبئی میں لوکل ٹرین کو حادثہ

ممبئی میں لوکل ٹرین کو حادثہ

ممبئی ۔ 15 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام): سب اربن ممبئی میں اندھیری اور ویلے پریڈ اسٹیشن کے درمیان آج ایک لوکل ٹرین کے 6 کوچس پٹری سے اتر گئے جس کے باعث چرچ گیٹ سے ویرار جنوبی ممبئی کو مربوط کرنے والی مصروف روٹ پر ٹریفک درہم برہم ہوگئی ۔ ویسٹرن ریلوے کے چیف پی آر او مسٹر شرت چندرائن نے بتایا کہ اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ بورویلی سے چرچ گیٹ جانے والی یہ ٹرین آج صبح 11 بجے اندھیری اور ویلے پریڈ اسٹیشن کے درمیان پٹری سے اتر گئی ۔ اندرون 24 گھنٹے اس طرح کے ٹرین حادثہ کا یہ دوسرا واقعہ ہے جس کی تحقیقات کا حکم دیدیا گیا ہے ۔ قبل ازیں باندرہ سے آنے والی ایک لوکل ٹرین کل شام چھترپتی شیواجی ٹرمنل میں داخلے کے وقت ہاربر لائن پر پٹری سے اتر گئی تھی ۔ جس کے باعث مصروف ٹرین اوقات میں مسافرین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ اس حادثہ کے بعد سی ایس ٹی اور واڈالا روڈ اسٹیشن کے درمیان ٹرین سرویس کو معطل کردیا گیا تھا ۔۔

TOPPOPULARRECENT