Wednesday , November 21 2018
Home / Top Stories / ممبئی میں ماڈل کے قتل سے سنسنی ،نعش سوٹ کیس سے برآمد

ممبئی میں ماڈل کے قتل سے سنسنی ،نعش سوٹ کیس سے برآمد

ممبئی۔16 اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام)ممبئی کے شمال مغربی علاقہ ملاڈ (مشرق) میں جھاڑیوں سے ایک ٹریول بیگ میں 20 سالہ ماڈل کی لاش ملنے سے سنسنی پھیل گئی ہے ۔ ایک سوٹ کیس مائنڈ اسپیس کے نزدیک ملا ہے ۔پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ بیگ برآمد ہونے کے 4 گھنٹہ میں بانگر نگر پولس نے قتل کے ملزم ایک نوجوان طالب علم کو گرفتار کر لیا ہے ۔ ملزم کی شناخت مزمل سعید (20 سال) کے طور پر ہوئی ہے ۔پولس نے بتایا کہ مہلوک کا نام مانسی دیکشت ہے جو پیشہ سے ماڈل تھی۔پولس کے مطابق ملزم مزمل سے پوچھ گچھ کے بعد انکشاف ہوا کہ واردات سے قبل مانسی مزمل کے فلیٹ میں تھی۔ اس کے بعد دونوں میں کسی بات کو لے کر تنازعہ ہوا، مزمل نے غصہ میں آکر مانسی کے سر پر اسٹول دے مارا جس سے اچانک مانسی کی موت واقع ہو گئی۔مانسی راجستھان کے کوٹہ سے تعلق رکھتی تھی اور گزشتہ 6 مہینوں سے اندھیری (ایسٹ) میں رہ رہی تھی۔ پولس نے بتایا کہ سعید اور مانسی کے درمیان دوستی ایک تیسرے دوست کے ذریعہ ہوئی تھی۔پولس نے اطلاع ملنے پر سوٹ کیس برآمد کیا اور اسے کھولنے پر اندر سے ایک عورت کی لاش برآمد ہوئی، جس کے سر پر چوٹ کے نشان تھے ۔ لاش کو کْشن اور بیڈ شیٹ سے ڈھکا گیا تھا۔ اس کے بعد پولس نے جانچ شروع کر دی۔ جانچ کے دوران پولس کے ہاتھ ایک سی سی ٹی وی فوٹیج لگی جس میں ایک شخص کار کے اندر بیٹھے اور سڑک کے کنارے سوٹ کیس کو پھینکتے نظر آ رہا ہے ۔اسی بنیاد پر پولس نے ملزم کی شناخت کی اور اسے اس کے فلیٹ سے گرفتار کر لیا۔ سعید کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 302 اور 201 کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT