Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / ممبئی میں موسلادھار بارش سے عام زندگی متاثر

ممبئی میں موسلادھار بارش سے عام زندگی متاثر

ممبئی،28اگست(سیاست ڈاٹ کام ) ملک کی تجارتی راجدھانی ممبئی میں ہفتے کے پہلے روز ہی صبح سویرے سے جاری موسلادھار بارش سے عام زندگی مکمل طورپر مفلوج ہوکررہ گئی ہے ،بی ایم سی ذرائع کے مطابق شہری علاقے میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے ،میونسپل صدردفتر میں 102ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے ،لیکن شہر کے الگ الگ علاقوں میں بارش کا اثر کم اور زیادہ بھی رہا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ جمعہ اور سنیچر کو وفقہ وفقہ سے بارش کا سلسلہ جاری رہا ،لیکن اتوار کو کچھ راحت کے بعد آج صبح سویرے 4بجے سے بارش کا سلسلہ جاری ہوا اور تقریباً تین گھنٹے تک بارش ہوتی رہی اور ذرائع نے کہا کہ 27اگست کی صبح 8بجے سے 28اگست صبح 8بجے تک میونسپل کارپوریشن کے خودکار موسم ریکارڈ مرکز نے 24گھنٹے میں 102 ایم ایم بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ اطلاع کے مطابق قومی دفتر موسمیات (آئی ایم ڈی) نے تیز اور موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی ہے اور یہ کہا گیا ہے کہ 29اگست کو بھی یہ سلسلہ جاری رہیگا۔بتایا جارہا ہے کہ جنوبی راجستھان اور پڑوسی ریاستوں میں ہوا کے شدید دباؤکی وجہ سے مغربی ساحل پر بادل چھاگئے اور جنوبی مشرقی اوڈیسہ میں بھی ہوا کا دباؤ برقرارہے ۔ ممبئی میں لوکل ٹرینوں پر اثر پڑا ہے اور دھیمی رفتار سے ٹرینیں چل رہی ہیں جبکہ کئی نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیاہے اور اس موسلادھار بارش کا گنیش اتسوپر بھی اثر نظرآرہا ہے۔
اور لوگوں میں جوش وخروش کم نظرآرہا ہے ۔

 

TOPPOPULARRECENT