Tuesday , December 12 2017
Home / ہندوستان / ممبئی میں موسلا دھار بارش،کونکن میں سیلابی صورتحال

ممبئی میں موسلا دھار بارش،کونکن میں سیلابی صورتحال

ممبئی۔/19جولائی، ( سیاست ڈاٹ کام ) ممبئی میں آج ہونے والی موسلا دھار بارش نے شہر کی عام زندگی کو مفلوج کردیا ہے جس کے بعد مہاراشٹرا کے کونکن علاقہ میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے جبکہ مضافاتی ٹرینیں انتہائی سُست رفتار سے چلائی گئیں۔ بارش کے سبب سڑکوں پر بھی ٹریفک متاثر رہی۔ ڈیساسٹر مینجمنٹ کے مطابق بسٹ بسوں کو معمول کے مطابق چلایا گیا تاہم مضافاتی ٹرینیں مرکزی علاقوں کے درمیان 15 تا10منٹ تاخیر سے چلائی گئیں۔ تاہم شہر میں ہونے والی اس اچھی بارش کی وجہ سے ذخائر آب کی سطح میں خاطر خواہ اضافہ نوٹ کیا گیا ہے اگرچہ اب بھی یہ ضرورت سے کم ہے۔ ڈپٹی میونسپل کمشنر بی ایم سی سدھیر نائیک نے پی ٹی آئی سے کہا کہ مذکورہ بارش کے سبب ذخائر آب میں 55 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جو سالانہ ضرورت سے کم ہے۔دریں اثناء محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران کونکن کے چند علاقوں میں شدید بارش ہوسکتی ہے جس سے نمٹنے کیلئے متعلقہ محکمہ نے اقدامات کرلئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT