Sunday , February 25 2018
Home / ہندوستان / ممبئی میں ٹریفک پولیس ، کار میں بیٹھی ماں اور بیٹی کے ساتھ ہی گاڑی کو اٹھالے گئی

ممبئی میں ٹریفک پولیس ، کار میں بیٹھی ماں اور بیٹی کے ساتھ ہی گاڑی کو اٹھالے گئی

ممبئی ۔ 11 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : ممبئی کی ٹریفک پولیس نے ملاڈ میں ایک کار کو گھسیٹ کر لے گئی جب کہ اس کار میں ایک خاتون اپنی بیٹی کو دودھ پلا رہی تھی ۔ اس واقعہ کے بعد بڑے پیمانہ پر مذمت کی جارہی ہے اور پولیس کو فوری طور پر اپنے کانسٹبلس کو معطل کر کے تحقیقات کا حکم دینا پڑا ۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ حیران کن واقعہ آج اس وقت منظر عام پر آیا جب ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوئی ۔ سوشیل میڈیا پر ویڈیو کے عام ہوتے ہی پولیس حرکت میں آگئی ۔ اور واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ۔ ممبئی کے مغربی مضافاتی علاقہ ملاڈ میں کل شام 4-30 بجے خاتون اپنے شوہر اور بیٹی کے ساتھ کسی کام سے ملاڈ گئے تھے اور کار کو ایس ای روڈ پر کھڑا کر کے شوہر چلا گیا تھا ۔ کار میں ماں بیٹی بیٹھے رہے تھے ۔ سڑک کنارے کار کے ٹھہرنے سے ٹریفک میں رکاوٹ پیدا ہورہی تھی ۔ گاڑیوں کو اٹھا کر لے جانے والی ٹریفک پولیس کی گاڑی وہاں پہونچ گئی اور گاڑی کو زنجیر ڈال کر اٹھا لیا ۔ خاتون اپنی بیٹی کے ساتھ کار میں ہی موجود تھی اس نے چیخ و پکار شروع کی اور کہا کہ وہ بیٹی کو دودھ پلا رہی تھی اس کے علاوہ وہ بیمار بھی ہے ۔ راستہ چلنے والوں نے بھی پولیس کو کار میں خاتون اور لڑکی کی موجودگی کی اطلاع دی لیکن پولیس نے کسی کی ایک نہ سنی ۔ عوام اس حرکت پر احتجاج کررہے تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT