Thursday , January 18 2018
Home / ہندوستان / ممبئی میں ٹیکسیوں اور آٹو رکشاؤں کی ہڑتال

ممبئی میں ٹیکسیوں اور آٹو رکشاؤں کی ہڑتال

ممبئی ۔ 15 جون (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی میں سفر کرنے والوں کو آج سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ آٹو رکشہ اور ٹیکسی ڈرائیوروں نے جن کا تعلق ’’سوابھیمان یونین‘‘ سے تھا۔ ایک دن کی ہڑتال کردی تاکہ اپنے مطالبات پر زور دیا جاسکے۔ یونین کا دعویٰ ہیکہ 18 ہزار آٹو رکشہ مالک اور 12 ہزار ٹیکسی مالک اس کے ارکان ہیں۔ ایک دن کی اس ہڑتال کا اختتام 5 بجے شام ہوگا۔ ریاستی حکومت اس ہڑتال سے چونک گئی ہے۔ صدر سوابھیمان یونین ممبئی آر کے تیواری نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات کی تکمیل نہ ہو تو یونین احتجاج میں شدت پیدا کرنے پر مجبور ہوجائے گی۔ قبل ازیں یونین نے ایک مکتوب مہاراشٹرا ٹرانسپورٹ کمشنر کو روانہ کیا جس کی ایک نقل ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ دیواکر راؤٹیک اور چیف منسٹر دیویندر فرنویس کو 9 جون کو روانہ کردی گئی تھی اور مطالبہ کیا تھا کہ اوبیر ، اولا ، میرو وغیرہ کے شہر میں داخلہ پر امتناع عائد کیا جائے۔

TOPPOPULARRECENT