Monday , December 18 2017
Home / Top Stories / ممبئی میں پاکستانی خاندان پر آفت رات فٹ پاتھ پر گزاری

ممبئی میں پاکستانی خاندان پر آفت رات فٹ پاتھ پر گزاری

ممبئی ۔ /15 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی شہر پاکستانی خاندان کیلئے ایک مصیبت ثابت ہوا ۔ 6 ارکان پر مشتمل یہ افراد جودھ پور میں رشتہ داروں سے ملاقات کے بعد درگاہ حضرت حاجی علی ؒ پر حاضری اور اپنے چہیتے اداکار سلمان خان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے ممبئی آئے ۔زیارت کے بعد رہائش کیلئے کئی ہوٹلس اور لاجیس سے وہ رجوع ہوئے لیکن پاکستانی ہونے کی بنا کسی نے بھی اجازت نہیں دی ۔ آخر کار وہ جودھ پور واپس ہونا چاہتے تھے اور جب ریلوے اسٹیشن گئے تو انہیں پتہ چلا کہ دوسرے دن ٹرین ہے ۔ یہاں پلیٹ فارم پر سونے کی اجازت نہیں تھی لہذا اسٹیشن کے باہر فٹ پاتھ پر انہیں رات گزارنی پڑی ۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے 6 ارکان خاندان کیلئے جن میں 3 خواتین اور ایک کمسن شامل ہے ممبئی کا یہ دورہ انتہائی تلخ رہا ۔

TOPPOPULARRECENT