Wednesday , June 20 2018
Home / ہندوستان / ممبئی میں پھر شدید بارش، نشیبی علاقے زیر آب

ممبئی میں پھر شدید بارش، نشیبی علاقے زیر آب

ممبئی۔/15جولائی، ( سیاست ڈاٹ کام ) ممبئی شہر ایک بار پھر بارش کے قہر سے ڈانواڈول ہوگیا۔ آج صبح تک مطلع ابر آلود ضرور تھا لیکن شدید بارش کے کوئی امکانات نہیں تھے۔ دوپہر 2بجے سے بارش کا جو تیز سلسلہ شروع ہوا اُس نے عام زندگی درہم برہم کردی۔ نشیبی علاقوں میں پانی بھر گیا۔ دادر ، پریل، سائن اور دیگر علاقوں میں ٹریفک جام رہی۔ دوسری طرف ملن

ممبئی۔/15جولائی، ( سیاست ڈاٹ کام ) ممبئی شہر ایک بار پھر بارش کے قہر سے ڈانواڈول ہوگیا۔ آج صبح تک مطلع ابر آلود ضرور تھا لیکن شدید بارش کے کوئی امکانات نہیں تھے۔ دوپہر 2بجے سے بارش کا جو تیز سلسلہ شروع ہوا اُس نے عام زندگی درہم برہم کردی۔ نشیبی علاقوں میں پانی بھر گیا۔ دادر ، پریل، سائن اور دیگر علاقوں میں ٹریفک جام رہی۔ دوسری طرف ملن سب وے کی جانب سے ٹریفک کو موڑ دیا گیا۔ سنٹرل ریلوے کی مین لائن اور ہاربر لائن پر ٹرین خدمات تاخیر کا شکار ہوگئیں۔ آتش فرو عملہ کو شارٹ سرکٹ کے کئی کالس موصول ہوئے لیکن کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ہے۔ اسی دوران دوپہر اور سہ پہر میں جن اسکولوں کی چھٹی ہوئی ان اسکولوں کے طلبہ کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ گھٹنوں تک پانی سے بچوں کو گزرنا پڑا ۔

TOPPOPULARRECENT