Saturday , November 18 2017
Home / Top Stories / ممبئی میں پھر گھن گرج کے ساتھ موسلادھاربارش

ممبئی میں پھر گھن گرج کے ساتھ موسلادھاربارش

ممبئی ۔ 13 ستمبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) ممبئی میں منگل کی نصف شب کی ہلکی بارش نے چہارشنبہ کی صبح سویرے تیزرُخ اختیار کرلیا اور گھن گرج کے ساتھ موسلادھار بارش نے شہریوں کو بیدار کردیا کیونکہ پندرہ روز قبل کی طوفانی بارش کی یاد ابھی بھی ان کے ذہنوں میں تازہ ہے ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں دفتر موسمیات نے 103.2ملی میٹر بارش ریکارڈ کی ہے ، آج صبح تک اتنی بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ صبح سویرے ہونے والی بارش صرف اعشاریہ 3ایم ایم ہی ہے ۔ حالانکہ آج کی بارش نے گرمی سے نجات نہیں دلائی ہے ۔محکمہ موسمیات کے ایک اعلیٰ افسر کے ایس ہوسالکر نے کہا کہ نصف شب سے شروع ہونے والی بارش بجلی کی چمک اور بادلوں کی گھن گرج کے ساتھ ہوئی تھی ،صبح چار بجے بارش کا سلسلہ شروع ہوا اور یہ سلسلہ مزید دوتین روز جاری رہے گا۔

TOPPOPULARRECENT