Saturday , September 22 2018
Home / سیاسیات / ممبئی نائٹ لائف منصوبہ پر چیف منسٹر سے نمائندگی

ممبئی نائٹ لائف منصوبہ پر چیف منسٹر سے نمائندگی

ممبئی۔/17فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) یوا سینا صدر آدتیہ ٹھاکرے نے آج بتایا ہے کہ انہوں نے ممبئی میں تجارتی اداروں کو رات بھر کھلے رکھنے کے منصوبہ پر چیف منسٹر دیویندر فڈ نویس سے تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر پر بتایا کہ ممبئی نائٹ لائف کی تجویز چیف منسٹر کے حوالے کردی گئی ہے اور بہت جلد اس کی تفصیلات منظر عام پر آجائیں گی اور شہری

ممبئی۔/17فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) یوا سینا صدر آدتیہ ٹھاکرے نے آج بتایا ہے کہ انہوں نے ممبئی میں تجارتی اداروں کو رات بھر کھلے رکھنے کے منصوبہ پر چیف منسٹر دیویندر فڈ نویس سے تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر پر بتایا کہ ممبئی نائٹ لائف کی تجویز چیف منسٹر کے حوالے کردی گئی ہے اور بہت جلد اس کی تفصیلات منظر عام پر آجائیں گی اور شہریان ممبئی کیلئے ایک خوشخبری ثابت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ جاریہ سال کے اواخر تک معاشی دارالحکومت میں رات کی رونقیں اور چہل پہل اور کاروباری سرگرمیوں کا احیاء ہوجائے گا جس کے لئے متعلقہ قانون میں ترمیم کی ضرورت ہے۔ شیو سینا سربراہ ادئے ٹھاکرے کے 24سالہ فرزند آدتیہ نے بتایا کہ قانون میں ترمیم کے بعد ریسٹورنٹس ا ور بارس ( شراب خانوں ) کو شب 11:30بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت رہے گی۔ جبکہ شاپنگ مالس، کلبس اور میڈیکل شاپس اور سوپر مارکٹس 24گھنٹے کھلے رہیں گے۔غیر رہائشی علاقوں کالا گھوڑا، نریمان پوائنٹ، BKC رات کے اوقات میں خصوصی تفریحی مقامات ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT