Wednesday , December 13 2017
Home / ہندوستان / ممبئی و کونکن علاقوں میں شدید بارش کی پیش قیاسی ‘ محکمہ موسمیات

ممبئی و کونکن علاقوں میں شدید بارش کی پیش قیاسی ‘ محکمہ موسمیات

ممبئی 17 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) محکمہ موسمیات نے آج ممبئی اور ساحلی کونکن علاقہ میں آئندہ تین دن کے دوران شدید بارش کی وارننگ جاری کی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کونکن اور گوا کے اضلاع میں کل سے آئندہ 72 گھنٹوں کے دوران کچھ مقامات پر شدید بارش ہوسکتی ہے ۔ محکمہ نے کہا کہ کونکن کے جنوب یعنی رتناگری اور سندھو درگ اضلاع میں بھی شدید بارش ہوسکتی ہے ۔ محکمہموسمیات نے مدھیہ مہاراشٹرا میں بھی بارش اور گرج چمک کا امکان ظاہر کیا ہے اور کہا کہ مراٹھواڑہ کے کئی علاقوں اور پڑوسی گجرات میں کچھ مقامات پر بارش ہوسکتی ہے ۔ ممبئی میں 29 اگسٹ کو 331 ملی میٹر بارش 24 گھنٹوں میںریکارڈ کی گئی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT