Sunday , December 17 2017
Home / Top Stories / ممبئی پولیس کمشنر احمد جاوید سفیر ہند برائے سعودی عرب مقرر

ممبئی پولیس کمشنر احمد جاوید سفیر ہند برائے سعودی عرب مقرر

نئی دہلی ، 11 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی پولیس کمشنر احمد جاوید کو سفیر برائے سعودی عرب مقرر کیا گیا ہے، جہاں 2.8 ملین نفوس پر مشتمل ہندوستانی برادری موجود ہے۔  وزارت امور خارجہ نے کہا کہ جاوید اپنے عہدہ کا جائزہ عنقریب حاصل کریں گے۔ سفیر متعینہ ہندوستانی سفارت خانہ واقع ریاض کا عہدہ اپریل سے خالی ہے۔ سعودی عرب میں ہندوستانی کمیونٹی سلطنت میں سب سے بڑی تارک وطن برادری ہے۔ تجارت کے نقطہ نظر سے ہندوستان کیلئے سعودیہ کلیدی ملک ہے۔

TOPPOPULARRECENT