Friday , October 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / ممبئی پہلی کامیابی کی تلاش میں،آج بنگلور سے مقابلہ

ممبئی پہلی کامیابی کی تلاش میں،آج بنگلور سے مقابلہ

ممبئی۔16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) دفاعی چمپئن ممبئی انڈینس کی ٹیم کی آئی پی ایل11 میں کافی خراب شروعات ہوئی ہے اور ٹیم نے اپنے پہلے تینوں میچ گنوا دیئے ہیں۔ممبئی کی ٹیمکل یہاں وانکھیڑے اسٹیڈیم میں جب رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف اترے گی تو اس کا واحد مقصد ٹورنمنٹ میں اپنی پہلی جیت حاصل کرنا ہوگا۔ممبئی کی طرح بنگلور کی حالت بھی کوئی بہت اچھی نہیں ہے اور اس نے تین میچوں میں سے دو میچ گنوا دیئے ہیں۔دونوں ہی ٹیموں کے لئے اس میچ میں فتح حاصل کرنا بہت ضروری ہے ۔یہ بھی دلچسپ ہے کہ بنگلور کے کپتان ہندستانی ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی ہیںجبکہ محدود اووروں کے نائب کپتان روہت شرما ممبئی ٹیم کے کپتان ہیں لیکن دونوں ہی بڑے کھلاڑی اپنی ٹیموں کی حوصلہ افزائی نہیں کر پا رہے ہیں۔ چمپئن ممبئی کو چینائی سوپرکنگزسے ایک وکٹ سے ، سن رائزرس حیدرآباد سے ایک وکٹ سے اور دہلی ڈئیر ڈیولس سے سات وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ بنگلور کو کولکاتہ نائیٹ رائیڈرز سے چار وکٹ سے اور راجستھان رائلس سے19 رنز سے شکست کھانی پڑی ہے ۔ بنگلور کو واحد کامیابی کنگز الیون پنجاب کے خلاف چار وکٹ سے ملی ہے ۔ویراٹ اور روہت کے درمیان آئی پی ایل11 کا پہلا مقابلہ یقینی طور پر دلچسپ ہوگا کیونکہ دونوں کھلاڑی ایک دوسرے کی حکمت عملی کو بہت اچھی طرح سے جانتے ہیں لیکن جیت ہار کا فیصلہ اس بات پر انحصار کرے گا کہ کون میدان پر اپنی حکمت عملی کو درست طریقے سے انجام دے پائے ۔ممبئی کا گزشتہ مقابلہ اپنے ہی میدان میں دہلی سے تھا لیکن چمپئن ٹیم 194 رنز کا مضبوط اسکور بنانے کے باوجود اس کا دفاع نہیں کر پائی تھی۔دہلی کے جیسن رائے کے ناٹ آؤٹ91 رن نے ممبئی کی توقعات کو توڑ دیا تھا۔اپنی ٹیم کی قسمت تبدیل کرنے کے لئے خود کپتان روہت نے اپنے آرڈر میں تبدیلی کی اور اوپننگ چھوڑ کر چوتھے نمبر پر بیٹنگ کرنے اترے لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔روہت کا بیٹ سے ناکام ہونا ممبئی کو کافی بھاری ثابت ہو رہا ہے ۔روہت اب تک تین میچوں میں 15،11 اور 18 رن ہی بنا پائے ہیں۔گزشتہ میچ میں سوریہ کمار یادو کو اوپننگ میں بھیجنے کا فیصلہ کافی کامیاب رہا تھا جہاں انہوں نے شاندار 53 رن بنائے تھے ۔ایون لوئیس نے 48 اور اشان کشن نے 44 رن بنائے لیکن بعد کے بیٹسمین ٹیم کو 200 سے اوپر نہیں لے جا سکے ۔ممبئی کے لئے بولنگ میں جسپریت بمراہ، مستفیض الرحمن اور کرنال پانڈیا کی کارکردگی اچھی رہی ہے لیکن گزشتہ مقابلے میں ہاردک پانڈیا کا دو اوور میں 32 رن لٹانا ٹیم کو بھاری پڑگیا۔

TOPPOPULARRECENT