Wednesday , September 26 2018
Home / ہندوستان / ممبئی کانگریس کا بڑھتی ہوئی بیروزگاری پر احتجاج

ممبئی کانگریس کا بڑھتی ہوئی بیروزگاری پر احتجاج

ممبئی ۔12 فبروری ۔(سیاست ڈاٹ کام) شہر کی کانگریس کے صدر سنجئے نروپم اور اُن کی پارٹی کارکنوں نے ریاستی سکریٹریٹ کے روبرو بڑھتی ہوئی بیروزگاری کے خلاف احتجاج کیا جنھیں پولیس نے اپنی حراست میں لے لیا۔ یہ احتجاجی مظاہرہ جسے ’’پردھان منتری نوکری دو ‘‘ کا نام دیا گیا تھا ، پارٹی کے دعویٰ کے بموجب ملک میں بڑھتی ہوئی بیروزگاری کے خلاف کیاگیاتھا ۔ تاہم احتجاجی مظاہرین نے سکریٹریٹ تک جلوس نکالنے کا منصوبہ بنایا تھا جنھیں گرفتار کرلیا گیا اور آزاد میدان پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا ۔ سنجئے نروپم نے کہاکہ مودی حکومت ملازمتوں کا ہندوستان میں خاتمہ کررہی ہے ۔ ہندوستان بیروزگار نوجوانوں کا ملک بنتا جارہا ہے جبکہ ہمارے ملک میں روزانہ 550 بیروزگار نوجوانوں کا اضافہ ہوتا ہے لیکن ہمارے وزیراعظم کہتے ہیں کہ ہمارے نوجوانوں کو پکوڑے بیچنا چاہئے ۔ انھوں نے دعویٰ کیاکہ بیروزگاری 65 فیصد کی شرح کے قریب پہونچ گئی ہے ۔ مودی حکومت اب بھی ہمیں احتجاج کرنے کی اجازت دینا نہیں چاہتی ۔

TOPPOPULARRECENT