Friday , November 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / ممبئی کیخلاف آج پنجاب کیلئے کامیابی ضروری

ممبئی کیخلاف آج پنجاب کیلئے کامیابی ضروری

اندور۔19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) انڈین پریمیئر لیگ کے10 ویں ایڈیشن میں بہترین آغاز کرنے والی کنگز الیون پنجاب کی ٹیم شکست کی ہیٹ ٹرک کا سامنا کرنے کے بعد بری طرح پست ہو چکی ہے اور فی الحال سب سے زیادہ مضبوط نظر آنے والی ٹیم ممبئی انڈینس کے خلاف کل یہاںاسے ہر حال میں کامیابی حاصل کرنی ہوگی ۔گلین میکسویل کی کپتانی میں پنجاب نے ٹورنمنٹ میں مسلسل دو مقابلے جیتے تو ایسا لگا کہ وہ اس مرتبہ حیرت انگیز کھیل پیش کرے گی لیکن پھر وہ پٹری سے اس طرح اتری کہ گزشتہ تینوں میچ ہار گئی اور ٹیبل میں پانچویں نمبر پر پہنچ گئی۔ وہیں ممبئی کی صورتحال اس وقت مضبوط ہے اور اس نے اپنا پہلا میچ ہارنے کے بعد مسلسل چار مقابلے جیتے ہیں اور آٹھ نشانات لے کر دوسرے نمبر پر ہے ۔روہت شرما کی ممبئی نے جہاں گزشتہ سال کی طرح ہی شکست سے آغاز کیا اور پھر زبردست واپسی کی، تو وہیں پنجاب کی ٹیم جیت سے آغاز کرنے کے بعد پٹری سے اتر گئی۔ اگرچہ پنجاب کی کارکردگی دیکھی جائے تو وہ بولنگ اور بیٹنگ سے کافی متوازن نظر آتی ہے اور حیدرآباد کے خلاف گزشتہ میچ میں اس نے آخری لمحات تک جدوجہد کی لیکن بدقسمتی سے وہ صرف پانچ رن سے مقابلہ گنوا بیٹھی تھی۔ دوسری طرف ممبئي نے پچھلا میچ گجرات لائنز کو چھ وکٹ سے شکست دے کر جیتا تھا۔اس میچ میں ممبئی کے بیٹسمینوں نے177 رنز کے بڑے ہدف کو بھی آسانی سے حاصل کر لیا تھا۔ نیتا امبانی کی ممبئی ویسے بھی آئی پی ایل کی سب سے گلیمر ٹیموں میں ہے جس کے پاس روہت، پارتھیو پٹیل، جوس بٹلر، نتیش رانا، کیرون پولارڈ، ہاردک اور کرال پانڈیا، ہربھجن سنگھ، جسپریت بمراہ اور لست ملنگا جیسے کمال کے کھلاڑیوں ہیں، تو وہیں سچن جیسا مینٹر اور مہیلا جے وردھنے اور شین بانڈ جیسے کوچ موجود ہیں۔ پنجاب کے لئے گزشتہ میچ میں95 رنز کی اننگز کھیلنے والے منن ووہرا ٹیم کے بہترین اسکورر ہیں اور گزشتہ پانچ میچوں می34.80 کی اوسط سے انہوں نے سب سے زیادہ 174 رن بنائے ہیں تو وہیں ٹسٹ کا ٹھپا اتارتے ہوئے جنوبی افریقہ کے اوپنر ہاشم آملہ نے خود کو ٹوئنٹی20 میں  ثابت کیا ہے جنہوں نے ایک سنچری اور ایک نصف سنچری بنائی ہے ۔ وہیںکپتانی سنبھال رہے میکسویل بھی مسلسل ٹیم کے لئے رن بنا رہے ہیں۔ اگرچہ ٹسٹ میں بہترین کارکردگی کرنے والے وکٹ کیپر ورددھمان ساہا، ایان مورگن اور ڈیوڈ ملر نے اب تک رنوں کے لحاظ سے کچھ خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا ہے ۔ اس وقت پنجاب کو فتح کرنے کے لئے نچلے آرڈر میں کافی بہتری کی ضرورت ہے جو میچ کو اس منزل تک لے جا سکے ۔ گزشتہ میچ میں پنجاب کے نچلے آرڈر کے بیٹسمین جیت کیلئے ضروری پانچ رنز بھی نہیں بنا سکے تھے جبکہ ٹیم کے پاس دو گیندیں باقی تھیں۔

TOPPOPULARRECENT