Friday , June 22 2018
Home / ہندوستان / ممبئی کیلئے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھاریٹی کی جنوری تک تشکیل

ممبئی کیلئے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھاریٹی کی جنوری تک تشکیل

ممبئی 15 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت مہاراشٹرا نے آج بمبئی ہائیکورٹ کو مطلع کیا کہ ممبئی اور اس کے مضافات کیلئے خصوصی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھاریٹی کی آئندہ جنوری تک تشکیل عمل میں لائی جائے گی ۔ عدالت نے ہائیکورٹ سے مزید کہا کہ شہر میں پانی کی قلت کا جائزہ لینے اور اس سے نمٹنے کے علاوہ ریاست میں مختلف مقامات پر خشک سالی کیصورتحال سے نمٹنے کیلئے ایک مینجمنٹ منصوبہ کا بھی اعلان کیا جائیگا ۔ حکومت نے یہ بیان ایسے وقت میں دیا ہے جبکہ ایک بنچ پر مفاد عامہ کی درخواست پر سماعت ہ رہی تھی جس میں خشک سالی سے نمٹنے کیلئے حکومت کے اقدامات کی تفصیلات ظاہر کرنے کی استدعا کی گئی تھی ۔ یہ کہا گیا تھا کہ ممبئی کیلئے کوئی علیحدہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھاریٹی نہیں ہے جس کے بعد حکومت نے آج عدالت کو مطلع کیا کہ ممبئی اور مضافاتی علاقوں کیلئے خصوصی ڈیزساٹر مینجمنٹ اتھاریٹی کی جنوری تک تشکیل عمل میں لائی جائیگی ۔

TOPPOPULARRECENT