Thursday , December 14 2017
Home / ہندوستان / ممبئی کی بلند عمارت میں آتشزدگی کا واقعہ

ممبئی کی بلند عمارت میں آتشزدگی کا واقعہ

ممبئی ۔ 14 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : اندھیری ویسٹ کے ایک رہائشی کامپلکس میں آج صبح آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ۔ لنک روڈ پر واقع ریحاجہ ٹاورس کی بلڈنگ نمبر 4 میں آج صبح 7-15 بجے آگ بھڑک اٹھی ۔ 4 فائر انجن اور 3 واٹر ٹینکرس کے ذریعہ فی الفور آگ پر قابو پالیا گیا ۔ فائر بریگیڈ کے ذرائع نے بتایا کہ عمارت کی 13 ویں منزل پر آگ بھڑک اٹھی اور تیز ہواؤں کے باعث پھیل گئی تھی ۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔۔

TOPPOPULARRECENT