Tuesday , April 24 2018
Home / ہندوستان / ممبئی کی میونسپل بیسٹ بسوں میں مسافر کم ، کرایہ میں اضافہ برقرار

ممبئی کی میونسپل بیسٹ بسوں میں مسافر کم ، کرایہ میں اضافہ برقرار

ممبئی 11اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) میونسپل انتظامیہ کے تحت برہن ممبئی الیکٹریسٹی سپلائی اینڈ ٹرانسپورٹ(بیسٹ )کمپنی نے 12اپریل سے کرائے میں اضافہ کی تجویز کو منظوری دے دی ہے ،لیکن بیسٹ کمپنی نے اس کے ساتھ ساتھ اس بات کا بھی انکشاف کیاہے کہ امسال جنوری تک بیسٹ کے مسافروں کی تعداد گھٹ کر محض 19.34لاکھ رہ گئی ،جن میں پاس سے سفرکرنے والے مسافر شامل نہیں ہیں جوکہ صرف پانچ لاکھ ہی ہیں۔ بیسٹ انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ وسط 2017میں بیسٹ بسوں کے مسافروں کی تعداد 30لاکھ تھی ،لیکن حال میں مسلسل ان کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے ۔روزانہ سفر کرنے والے مسافر گھٹ رہے ہیں جبکہ پاس والوں کو نظرانداز کیا جارہا ہے ۔اس کا اظہار بیسٹ کمیٹی چیئرمین روی راجانے کیا ہے ۔ بیسٹ بسوں کے کنڈکٹر کو دی گئی ای ٹکٹنگ مشینیں انتہائی خستہ حالت میں ہیں اور اس کے بارے میں انتظامیہ کو مطلع کرنے کے باوجودکوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے ۔اس کا اثر مسافروں پر پڑرہا ہے اور روزتعداد گھٹتی جارہی ہے جس سے آمدنی میں کمی واقع ہورہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT