Saturday , January 20 2018
Home / ہندوستان / ممبئی کے اسکول پر پشاورجیسے حملے کا منصوبہ تھا

ممبئی کے اسکول پر پشاورجیسے حملے کا منصوبہ تھا

ممبئی 18 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام)اسلامک اسٹیٹ (داعش)کے مبینہ ہمدرد جسے مہاراشٹرا انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس ) نے گرفتار کیا ،اس نے ہندوستان میں پشاور جیسا حملہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا،اے ٹی ایس ذرائع نے یہ بات بتائی ہے ۔ 24 سالہ سافٹ ویر انجینئر انیس انصاری جسے اے ٹی ایس نے اکٹوبر میں گرفتار کیا، اُس نے تفتیش کاروں کو بتایا ہے کہ م

ممبئی 18 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام)اسلامک اسٹیٹ (داعش)کے مبینہ ہمدرد جسے مہاراشٹرا انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس ) نے گرفتار کیا ،اس نے ہندوستان میں پشاور جیسا حملہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا،اے ٹی ایس ذرائع نے یہ بات بتائی ہے ۔ 24 سالہ سافٹ ویر انجینئر انیس انصاری جسے اے ٹی ایس نے اکٹوبر میں گرفتار کیا، اُس نے تفتیش کاروں کو بتایا ہے کہ ممبئی کے سب اربن میں واقع ایک امریکی اسکول پر بمباری کے ذریعہ حملہ کا منصوبہ تھاجس کیلئے بیرونی گوشوں سے ہدایات مل رہی تھیںاور 13 سال سے زائد عمر والے بچوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی ہورہی تھی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس کا ایجنڈہ دو رخی تھا :ایک ،امریکہ کو ’’سبق‘‘ سکھانا اور دوسرا بین الاقوامی ذرائع بلاغ کی توجہ حاصل کرنا ۔ایک سینئر اے ٹی ایس عہدیدار نے بتایا کہ انصاری کو داعش کے خلاف امریکہ کی ملٹری کارروائی پر غصہ ہے ۔ اُس کا ماننا ہے کہ 13 سال سے زائد عمر والے بچے بالغ ہیںاور اس لئے ایک وسیع تر کاز کیلئے انہیں ہلاک کردینا درست ہے ۔ پولیس کا دعوی ہے کہ انصاری کو عمر الٰہی نامی شخص سے احکام حاصل ہوئے ،جس کا ہنوز پتہ چلانا باقی ہے ۔ عمر نے انٹرنیٹ کے ذریعہ انصاری کی ذہنی تربیت کی ۔ تاہم انصاری کے والدین کا اصرار ہے کہ وہ نفسیاتی طور پر الجھن کا شکار ہیں اور طبی توجہ کا متقاضی ہے ۔ پولیس نے اس دعوے کو جھٹلایا ہے۔

TOPPOPULARRECENT