Wednesday , September 26 2018
Home / جرائم و حادثات / ممبئی کے تاجر کی ہوٹل میںخودکشی

ممبئی کے تاجر کی ہوٹل میںخودکشی

حیدرآباد۔/11 جولائی، ( سیاست نیوز) پنجہ گٹہ علاقہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں ممبئی سے تعلق رکھنے والے ایک تاجر نے ہوٹل کے کمرہ میں خودکشی کرلی۔ پولیس کے بموجب 45 سالہ اگسٹن ڈیسوزا متوطن سینٹا کروز ممبئی کال سنٹر کا کاروبار چلایا کرتا تھا اور کاروبار میں نقصان کے نتیجہ میں وہ ممبئی سے شہر حیدرآباد منتقل ہوگیا تھا اور وہ پنجہ گٹہ علاقہ میں واقع سائی 7 ہلز ہوٹل میں کمرہ حاصل کیا تھا۔ قرض کے بوجھ سے پریشان ہوکر اگسٹن ڈیسوزا نے ہوٹل کے کمرہ میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ پولیس نے تاجر کی نعش کو دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا۔ اس سلسلہ میں تحقیقات جاری ہیں۔

TOPPOPULARRECENT