Saturday , November 25 2017
Home / Top Stories / ممبئی کے سمندر میں 1000روپئے کے نوٹ دستیاب، ہجوم پانی میں اُتر پڑا

ممبئی کے سمندر میں 1000روپئے کے نوٹ دستیاب، ہجوم پانی میں اُتر پڑا

ممبئی۔12اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) یہ محاورہ عام ہیکہ پیسے درخت پر نہیں لگتے لیکن آپ جستجو اور تلاش کریں گے تو یہ سمندر پر نظر آئیں گے ۔ یہ منظر گیٹ وے انڈیا پر کل اس وقت دیکھا گیا ‘ جہاں پر سمندر کی لہروں سے 1000روپئے کے کرنسی نوٹ حاصل کرنے کیلئے ہجوم پانی میں کود پڑے ۔ یہ کوئی نہیں جانتا کہ ساحل سمندر پر کرنسی نوٹ کہاں سے آئے ہیں ۔ یہ اطلاع عام ہوتے ہی ہجوم امڈ پڑا اور کرنسی نوٹتلاش کرنے کیلئے بلند لہروں سے نبردآزما ہوگئے ۔ تاہم بڑھتے ہوئے ہجوم کے پیش نظر پولیس کو بھی طلب کرلیا گیا تاکہ کوئی جانی نقصان نہ ہوسکے ۔ اس واقعہ پر عینی شاہدین نے متضاد رائے پیش کیں لیکن پولیس نے کسی ایک اطلاع کی تصدیق نہیں کرسکی جس کے باعث یہ معاملہ پُراسرار بن گیا ۔ کسی نے کہا کہ بعض نامعلوم دولت مند افراد نے 5لاکھ روپئے کرنسی نوٹوں کے بنڈل سمندر میں پھینک دیا تاکہ ان کا تعاقب کرنے والے بدمعاشوں سے بچا جاسکے ۔

ایک اور شخص نے کہا ہیکہ رقم نوٹوں کے ہار (Garland)ی ہے جو کہ مذہبی تقاریب میں استعمال کئے جاتے ہیں ۔تاہم سرکاری ذرائع نے یہ خدشہ ظاہر کیا کہ سیکیورٹی اداروں کی توجہ منتشر کرنے کیلئے منصوبہ بند طریقہ سے یہ رقم سمندر میں بہا دی گئی ہوگی ۔ ممکن ہیکہ یہ حرکت کسی دہشت گردانہ حملہ کی سازش کا حصہ ہوسکتی ہے ۔ اگرچیکہ یہ معاملہ پُراسرار بنا ہوا ہے کہ سمندر میں کرنسی نوٹوں کی بارش کہاں سے ہوئی جو کہ ریڈیو کلب کی حصار بندی سے متصل ساحل پر تیرتی ہوئی دیکھے گئے ‘ جس پر نظر پڑتے ہی سب سے پہلے مقامی مچھیرے ‘ ماہر تیراک اور لالچی افراد سمندرمیں کود پڑے اور 1000روپئے کے کرنسی نوٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے  اور یہ اطلاع عام ہوتے ہی لوگوں کا ہجوم قلابہ اور کیفے پریڈ میں اکٹھا ہوگیا اور نوٹوں کی تلاش میں کئی گھنٹوں تک سمندر پر نظریں جمائے ہوئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT