Wednesday , December 13 2017
Home / ہندوستان / ممبئی کے شہریوں کو طوفانی بارش سے راحت

ممبئی کے شہریوں کو طوفانی بارش سے راحت

دھوپ نکل آئی ‘ موسم خوشگوار۔ ایئرپورٹ کے بڑے رن وے پر آپریشنس بحال

ممبئی 21ستمبر(سیاست ڈاٹ کام)گزشتہ روز سے جاری تیزاورطوفانی بارش نے رات دیر گئے زورتوڑدیااورجمعرات کی صبح ایک بار پھر سورج اپنی آب وتاب سے جلوہ افروز ہوااور عروس البلاد ممبئی کے شہریوں نے راحت وچین کی سانس لی کیونکہ دودنوں کے دوران مسلسل ہونے والی بارش نے شہری زندگی کومفلوج کرکے رکھ دیاتھا، لیکن آج شاہراہوں پر زندگی واپس لوٹ آئی ہے ۔واضح رہے کہ دوروز کی بارش نے ستمبر میں ہونے والی بارش کاریکارڈ توڑ دیااور منگل کو چند گھنٹوں میں شہر میں 365ایم ایم بارش ریکارڈ کی گئی۔جو 26جولائی 2005 کے بعد دوسری بار ہوئی ہے ۔اس کا سب سے زیادہ اثر فضائی خدمات اورریل سروس پرپڑا۔کل رات تک 108پروازیں منسوخ کی گئیں جبکہ متعدد طویل مسافتی ٹرینیں بھی تاخیرسے چلائی گئیں یامنسوخ کی گئیں۔آج صبح سے ماحول خوشگوار رہا اوردھوپ نکال آئی، البتہ کئی علاقوں میں وقفہ وقفہ سے بارش ہوتی رہی۔اسکو ل اورکالج میں حاضری معمول کے مطابق رہی ،حالانکہ رہاستی حکومت نے منگل کو دی جانے والی تعطیل کو دیوالی کی تعطیلات میں ایڈجسٹ کرنے کااعلان کیاہے ۔کیونکہ ایک ماہ میں دوسری بار تعلیمی اداروں میں چھٹی دی گئی ہے ۔محکمہ موسمیات نے کل شام ہی الرٹ کس اعلان واپس لے لیا تھاجبکہ وقفہ وقفہ سے بارش ہونے کی پیش گوئی کی ہے اوریہ سلسلہ دو روزتک جاری رہیگی۔
مانسون میں باقاعدگی نہیں رہی ‘ اسباب نامعلوم
احمد آباد، 21 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)محکمہ موسمیات کا خیال ہے کہ گزشتہ سات برسوں سے جنوب مغربی مانسون اپنے طے شدہ وقت سے نہیں لوٹ رہا ہے جس کے اسباب کو جاننے کے لئے تفصیلی مطالعہ کی ضرورت ہے ۔مٹیورولاجیکل سنٹر کے ریجنل ڈائرکٹرو سینئر سائنسداں جینت سرکار نے بتایا کہ گجرات سمیت کچھ مغربی علاقوں میں مانسون کے لوٹنے کا معمول کا وقت15ستمبر ہے ۔ لیکن 2011 سے ایسانہیں ہوپا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ ایسا کیوں ہو رہا ہے ۔ اس کے پیچھے موسمیاتی تبدیلی ہے یا کوئی اور وجہ ۔ اس وجہ کو جاننے کے لئے تفصیلی مطالعہ کیا جا رہا ہے ۔اس کے لئے تحقیق اور اعداد و شمار کے تفصیلی مطالعہ اوران کا تجزیہ کئے جانے کی ضرورت ہے ۔

TOPPOPULARRECENT