Saturday , December 16 2017
Home / ہندوستان / ممبئی کے نام کی تبدیلی پر اعتراض مسترد: رام نائک

ممبئی کے نام کی تبدیلی پر اعتراض مسترد: رام نائک

لکھنو 12 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) گورنر اتر پردیش رام نائک نے ایک برطانوی اخبار کے اس ریمارک پر اعتراض کیا کہ بمبئی کا نام بدل کر ممبئی کرنا در اصل ہندو قوم پرستی کی علامت ہے ۔ رام نائک نے نے برطانوی اخبار انڈیپینڈنٹ کے ایڈیٹر امول راجن پر تنقید کی جنہوں نے کہا کہ وہ ممبئی کی بجائے بمبئی کا لفظ ہی استعمال کرینگے تاکہ ہندو قوم پرستی کے خلاف موقف ظاہر ہوسکے ۔ رام نائک نے کہا کہ یہ ان کیلئے تکلیف دہ امر ہے ۔ ممبئی کے نام کی تبدیلی کے مسئلہ میں رام نائک نے اہم رول نبھایا تھا اور اسے ممبئی کروایا تھا ۔
ہندو یونیورسٹی میں وزیر اعظم کو اعزازی ڈگری
وارناسی۔/12فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) بنارس ہندو یونیورسٹی نے جاریہ ماہ کے اواخر میں اپنے سالانہ جلسہ تقسیم اسنادات کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی کو ڈاکٹرآف لاء کی ڈگری کا اعزاز پیش کرے گی جبکہ اس تقریب میں وہ مہمان خصوصی ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT