Saturday , November 25 2017
Home / ہندوستان / ممبئی کے چرچ گیٹ اسٹیشن پر بم دھماکہ کی دھمکی

ممبئی کے چرچ گیٹ اسٹیشن پر بم دھماکہ کی دھمکی

حفاظتی انتظامات میں شدت پیدا کردی گئی
ممبئی ۔ 13 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایک نامعلوم شخص نے ٹیلیفون کرتے ہوئے ممبئی کے مصروف چرچ گیٹ اسٹیشن پر بم دھماکہ کے خطرہ کی اطلاع دی۔ چنانچہ تلاشی کارروائی شروع کردی گئی لیکن کوئی بم دستیاب نہیں ہوا۔ ریلوے پروٹیکشن کورس کے کنٹرول روم کو 10:45 بجے دن ایک ٹیلیفون کال وصول ہوئی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ اسٹیشن پر بم دھماکہ ہونے والا ہے جس کی وجہ سے اس وقت چاک او بلاک میں جو افراد موجود تھے ان کا تخلیہ کروادیا گیا۔ فوری آر پی ایف اور دیگر صیانتی محکموں نے تلاشی کارروائی شروع کردی جس میں ممبئی پولیس اور انسداد دہشت گردی اسکواڈ بھی شامل ہوگیا۔ ساڑھے تین گھنٹے کی تلاشی کے بعد کوئی بم دستیاب نہیں ہوا اور دھمکی جھوٹی ثابت ہوئی۔

ناگپور بم دھماکہ مشتبہ شخص کی فون پر طلاق ثلاثہ
باندہ (یوپی) ۔ 13 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایک شخص جو مبینہ طور پر 2012ء کے ناگپور بم دھماکہ مقدمہ کا ملزم تھا، اپنی بیوی کو ٹیلیفون پر طلاق ثلاثہ دے چکا ہے حالانکہ اس کی بیوی نے اس کی مجرمانہ سرگرمیوں کی مدافعت کی تھی۔ خاتون نے پولیس کو اطلاع دی کہ اس کی شادی شمس الدین شاہ سے 2011ء میں ہوئی تھی۔ اس نے اسلام قبول کرکے اپنا نام سنیہہ لتا سے شمس النساء رکھ لیا تھا۔ اس نے کہا کہ اس کا شوہر ناگپور بم دھماکہ میں ملوث تھا اور مہاراشٹرا پولیس نے اسے قید کردیا تھا۔ شمس النساء نے الزام عائد کیا کہ اس نے شاہ کی مجرمانہ سرگرمیوں کی مخالفت کی تھی۔ چنانچہ 25 مئی کو اس کے شوہر نے اس پر مظالم ڈھائے تھے اور اب ٹیلیفون پر تین مرتبہ طلاق کہتے ہوئے اسے اپنے نکاح سے باہر کردیا ہے۔ پولیس خاتون کی شکایت پر تحقیقات کررہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT