Wednesday , September 26 2018
Home / دنیا / ممبئی کے ڈاکٹر ماجد مقادم کو اعلیٰ ترین برطانوی اعزاز

ممبئی کے ڈاکٹر ماجد مقادم کو اعلیٰ ترین برطانوی اعزاز

لندن 12 فروری (سیاست ڈاٹ کام) بین اقوامی شہرت یافتہ ماہر امراض قلب ڈاکٹر ماجد مقادم کو گرانقدر طبی خدمات کے اعتراف میں یہاں حکومت برطانیہ کے اعلیٰ ترین سماجی اعزاز سے سرفراز کیا گیا ہے ۔شا ہی محل بکنگھم پیلیس میں برطانوی شہزادہ پرنس چارلس کے ہاتھوں اُنہیں دی موسٹ ایکزیلینٹ آرڈر ایم بی ای کے اعزاز سے نوازاگیا۔ممبئی کے سیٹھ میڈیکل کالج و کنگ ایڈورڈ میموریل ہاسپیٹل سے ایم بی بی ایس اور ایم ایس ڈگری یافتہ ڈاکٹر ماجد مقادم قبل ازیں ممبئی کے بین اقوامی شہرت یافتہ ایشین ہارٹ ہاسپیٹل میں بطور ماہر امراض قلب خدمات انجام دے چکے ہیں ۔ ڈاکٹر ماجد مقادم ممبئی کے ہی جلدی امراض کے مشہور ماہر ڈاکٹر خلیل مقادم کے چھوٹے بھائی ہیں جو فی الوقت کوئن ایلزبیتھ برمنگھم یونیورسٹی ہاسپیٹل میں بطور ہارٹ اینڈ لنگز ٹرانسپلانٹ سرجن خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ اعزاز یافتہ ڈاکٹر ماجد مقادم نے چونکہ اپنے بڑے بھائی ڈاکٹر خلیل مقادم کی ہی سرپرستی اور نگرانی میں علمی اور عملی طبی مہارت حاصل کی تھی اس لئے اس کے اعتراف میں حکومت برطانیہ نے ڈاکٹر خلیل مقادم کو متعلقہ تقریب میں بطور سرپرست مدعو کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT