Monday , December 18 2017
Home / Top Stories / ممتابنرجی کی آج 41 وزراء کیساتھ حلف برداری

ممتابنرجی کی آج 41 وزراء کیساتھ حلف برداری

سخت حفاظتی انتظامات، ڈی سی پی رتبہ کے 40عہدیدار جلسہ گاہ میں تعینات
کولکتہ ۔ 26 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی کل آئندہ چیف منسٹر مغربی بنگال کا اپنے 41 وزراء کے ساتھ حلف اٹھائیں گی۔ ممتابنرجی ریاستی گورنر کے این ترپاٹھی سے ملاقات کرکے ان ارکان اسمبلی کی فہرست ان کے حوالے کرچکی ہیں جو کل حلف اٹھائیں گے۔ 41 وزراء میں 17 نئے چہرے ہوں گے۔ ممتابنرجی نے کہا کہ وزارتی قلمدانوں کا فیصلہ بعدازاں کیا جائے گا۔ مرکزی وزیرفینانس ارون جیٹلی، مرکزی وزیر باب السپریو، وزیرصنعت بنگلہ دیش، وزیراعظم بھوٹان، سابق چیف منسٹر جموں و کشمیر فاروق عبداللہ، چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال اور یو پی کے چیف منسٹر اکھیلیش یادو نے تقریب میں شرکت کی توثیق کی ہے۔ عوام کو شرکت کی عام اجازت ہوگی۔ تقریب حلف برداری کیلئے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ ڈی سی پی رتبہ کے 40 سینئر عہدیدار جلسہ گاہ میں موجود رہیں گے۔ کولکتہ پولیس کے اعلیٰ سطحی عہدیدار کے بموجب یوم جمہوریہ پریڈ کے موقع پر کئے جانے والے حفاظتی انتظامات کے مماثل انتظامات تقریب حلف برداری کیلئے بھی کئے گئے ہیں۔ ٹریفک پر تقریب کے پیش نظر تحدیدات عائد کی گئی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT