ممتابنرجی کے بنگلہ کے قریب مشتبہ سائیکل و ٹفن باکس سے سنسنی

جلپائی گوڑی ۔ 3 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی جس مکان میں قیام پذیر ہیں، اس پی ڈبلیو ڈی بنگلے کے روبرو سائیکل اور ٹفن باکس دستیاب ہوا جس کی وجہ سے سنسنی پھیل گئی۔ بنگلہ پر تعینات پولیس نے اس سائیکل کی نشاندہی کی اور ٹفن باکس میں بم کا شبہ ظاہر کیا گیا۔ چیف منسٹر ممتابنرجی یہاں رات میں قیام کئے ہوئے تھے۔ پولیس ن

جلپائی گوڑی ۔ 3 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی جس مکان میں قیام پذیر ہیں، اس پی ڈبلیو ڈی بنگلے کے روبرو سائیکل اور ٹفن باکس دستیاب ہوا جس کی وجہ سے سنسنی پھیل گئی۔ بنگلہ پر تعینات پولیس نے اس سائیکل کی نشاندہی کی اور ٹفن باکس میں بم کا شبہ ظاہر کیا گیا۔ چیف منسٹر ممتابنرجی یہاں رات میں قیام کئے ہوئے تھے۔ پولیس نے فوری بم اسکواڈ کو طلب کرلیا ہے اور تلاشی پر اس ٹفن باکس میں کھانا برآمد ہوا۔ سائیکل کے مالک کا پتہ نہیں چل سکا۔ پولیس نے اس سائیکل کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور مالک کی تلاش جاری ہے۔ واضح رہیکہ گذشتہ سال ڈسمبر میں اسی مقام پر دہشت گرد تنظیم کے ایل او نے چلتی سائیکل کے ذریعہ بم دھماکہ کیا تھا جس میں 5 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT