Friday , December 15 2017
Home / سیاسیات / ممتابنرجی کے قتل کی سازش ، طالب علم کو ایک ملین ڈالر کا آفر

ممتابنرجی کے قتل کی سازش ، طالب علم کو ایک ملین ڈالر کا آفر

کولکتہ۔ 18اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام )مغربی بنگال میں ایک طالب علم کو ایک نامعلوم شخص نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا قتل کرنے کیلئے 100,000.ڈالر دینے کی پیش کش کی ہے ۔ مرشدآباد کے بہرام پور کے رہنے والے پولی ٹیکنک کے طالب علم کی شکایت کے مطابق اس کے موبائل کے واٹس اپ پر امریکہ کے فلوریڈا کے رہنے والے ایک شخص نے خود کو لاطین کے طور پر متعارف کراتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’میں ایک دہشت گروپ کیلئے کام کرتا ہوں اور ہمیں ہندوستان میں معاونین کی ضرورت ہے‘‘ ۔ واٹس اپ پر موصول پیغام کے مطابق پیر ایک بجے کے قریب اسے واٹس اپ پر پیغام ملا کہ تم مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا قتل کرنے میں ہماری مدد کرو تمہیں ایک لاکھ امریکی ڈالر دیا جائے گا۔تمہیں کوئی خطرہ نہیں ہوگا۔ گھبراؤ نہیں ، کیا تم تیار ہو ۔کچھ دیر بعد پھر پیغام ملا کہ جلدی سے جواب دو نہیں تو کسی اور کا انتخاب کیاجائے گا۔ایک لاکھ ڈالر کوجانے مت دو۔ اس کے جواب میں طالب علم نے لکھا کہ ’’نہیں شکریہ‘‘۔ پھر دوبارہ 2.46منٹ پر ایک پیغام ملا جس میں لاطین نے اس کو ’’ناکام شخص‘‘ بتاتے ہوئے کہا کہ تم ایک لاکھ ڈالر کمانے کا موقع ضائع کررہے ہو۔3.30بجے ایک ایس ایم ایس آیا جس میں اس نے ہندوستان آنے کا اپنا پروگرام بتایا تو اس کے جواب میں طالب علم نے کہا کہ میں اپنے ملک سے پیار کرتا ہوں اور میں ملک کو تباہ نہیں کرسکتا ہوں ۔اس کے جواب میں اس نے کہا کہ ”میں ہندوستان کو تباہ نہیں کرنا چاہتا ہوں ہم صرف ایک شخص کو مارنا چاہتے ہیں۔اس معاملے کی سی آئی ڈی انکوائری کررہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT