Tuesday , September 25 2018
Home / Top Stories / ممتاز ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا کی چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر سے ملاقات

ممتاز ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا کی چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر سے ملاقات

حیدرآباد 21 جولائی (سیاست نیوز)ممتاز ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے آج چیف منسٹر تلنگانہ چندرا شیکھر راو سے ملاقات کی۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ ملاقات خیر سگالی تھی جس میں ثانیہ مرزا نے تلنگانہ میں حکومت کی تشکیل کیلئے چندرا شیکھر راو کو مبارکباد پیش کی۔ چیف منسٹر نے اسپورٹس کے شعبہ میںثانیہ مرزا کی خدمات اور ملک کا نام روشن کرنے کی ستائش کی ۔ بتایا جاتا ہے کہ چیف منسٹر نے کہا کہ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی اس کھلاڑی نے بہتر مظاہرہ کے ذریعہ دنیا میں حیدرآباد اور تلنگانہ کا نام روشن کیا ہے ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ ان کی حکومت تلنگانہ میں مختلف شعبوں میں کھلاڑیوں کی نہ صرف حوصلہ افزائی کرے گی بلکہ اس بات کو یقینی بنائے گی کہ حیدرآباد سے اچھے کھلاڑی تیار ہوں ۔

TOPPOPULARRECENT