Monday , December 11 2017
Home / انتقال نام / ممتاز کارٹونسٹ جناب شعیب ربانی کا انتقال

ممتاز کارٹونسٹ جناب شعیب ربانی کا انتقال

حیدرآباد۔/27ستمبر، ( راست ) ممتاز و معروف کارٹونسٹ جرنلسٹ جناب شعیب ربانی کا منگل کی رات انتقال ہوگیا۔ مرحوم عثمانیہ یونیورسٹی کے لکچرر رہ چکے ہیں۔ شعیب صاحب 80 کے دہے میں انگریزی اخبار دکن کرانیکل کے کارٹونسٹ رہ چکے ہیں۔ بعد ازاں اردو اخبار روز نامہ ’سیاست‘ میں اپنے کارٹون اور بچوں کے صفحہ کے ایڈیٹر تھے۔ شعیب صاحب کا تعلق ایک اردو ادبی گھرانہ سے تھا۔ آپ کے دادا مرحوم غلام ربانی صاحب جو ہندوستان کے اردو داں میں سے ایک تھے ، آپ کے والد مرحوم غلام جیلانی صاحب جو عثمانیہ یونیورسٹی کے پروفیسر رہ چکے ہیں ایک ممتاز ڈرامہ نگار اور اردو زبان کے ماہرین میں سے تھے۔ جناب شعیب ربانی کے انتقال سے حیدرآباد نے ایک مایہ ناز شخصیت کو کھودیا۔ نماز جنازہ و تدفین چہارشنبہ بعد نماز ظہر مسجد عالمگیر میں ادا کی گئی۔ تدفین چھوٹے بھائی جنید ربانی مقیم دمام سعودی عرب و حیدرآباد کی نگرانی میں کی گئی۔ پسماندگان میں دو بیٹے، تین بیٹیاں اور اہلیہ شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم جمعہ کے دن بعد نماز عصر مسجد عالمگیر میں مقرر ہے۔مزید تفصیلات فون نمبر 8121993917 پر تفصیلات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT